چار ماہ کے دوران درآمدات پر سیلز ٹیکس وصولیوں میں 18.5 فیصد اضافہ

1101

اسلام آباد: رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران درآمدات پر سیلز ٹیکس وصولیوں میں 18.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
جولائی تا اکتوبر 2019ء کے دوران درآمدات پر سیلز ٹیکس محصولات 267.45 ارب روپے تک بڑھ گئے جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2018ء کے دوران درآمدات پر سیلز ٹیکس وصولیوں کا حجم 225.6 ارب روپے رہا تھا۔
اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں کے دوران درآمدات پر سیلز ٹیکس کی وصولی میں 18.5 فیصد یعنی 41.85 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here