30ستمبر کو ختم سہ ماہی میں 90فیصد ٹیکس ہدف حاصل کرلیا، شبر زیدی

680

اسلام آباد: چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے کہا ہے کہ 30ستمبر،2019 کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں ٹیکس جمع کرنے کا 90فیصد ہدف حاصل کرلیا گیا ہےجو کہ 960 ارب روپے بنتا ہے۔

 شبر زیدی نے ایک  ٹویٹ میں کہا کہ ٹیکس کولیکشن میں مزید مثبت پیشرفت کا بھی امکان ہے، موجودہ جمع شدہ رقوم میں ماضی  کے 15 ارب شامل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر ٹیکس شرح میں 25فیصد اضافہ ہوا ہے۔جبکہ درآمدات میں تقریباً 3ارب ڈالرز کی کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے اثرات تقریباً 125ارب روپے بنتے ہیں۔جس سے واضح ہوتا ہے کہ ہدف حاصل کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ٹیکس اداکرنے والے پاکستانیوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

دریں اثناءرواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ( جولائی تا ستمبر ) کے دوران ایف بی آر کا ٹیکس ریونیو شارٹ فال 121ارب روپے رہا، ذرائع کے مطابق ایف بی آر کا جولائی ،اگست اور ستمبر کا ریونیو ہدف 1071ارب روپے تھا جس میں سے 30ستمبر رات گئے تک ایف بی آر نے950ارب روپے ٹیکس ریونیو جمع کیا۔

مینول اعداد وشمار کے بعد ٹیکس ریونیو میں مزید 10سے 15ارب روپے تک اضافے کا امکان ہے، ایف بی آرکو 30ستمبر2019کی رات تک چار لاکھ انکم ٹیکس ریٹرن ملے ہیں ، گزشتہ سال اس عرصے میں یہ تعداد تین لاکھ پچاس ہزار تھی، امکان یہ ہے کہ آئی ایم ایف کی ٹیم اکتوبر کے

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here