ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں31 اکتوبر تک توسیع

799

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال 2018-2019 کے لیے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں31 اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔

ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس گوشوارے اب 31 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق اب تک صرف 3 لاکھ77 افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے ہیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 4 لاکھ 8 ہزار افراد نے گوشوارے جمع کرائے تھے۔

ذرائع کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں نے 91 کروڑ 70 لاکھ روپے ٹیکس جمع کرایا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here