تحریک انصاف کی حکومت میں بھی مفادات کے ٹکراؤ کا معاملہ بار بار سامنے آ رہا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے پندرہ آئی پی پیز کو دس ارب روپے سے زائد کا جرمانہ معاف کرنے کی سمری مسترد کر دی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے یہ جرمانہ معاف کرنے کی منظوری دی تھی آئی پی پیزکو معاہدے کے مطابق بجلی پیدا نہ کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا اور وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کمیٹی کے فیصلے کی توثیق نہ کی ۔
وزیراعظم نے معاملے کا مزید جائزہ لینے کے لیے سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دی ۔
واضح رہے کہ ملک میں بجلی پیدا کرنے والی پندرہ آئی پی پیز کو معاہدے کے مطابق بجلی پیدا نہ کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
اس سے پہلے جب وفاقی حکومت نے گیس ڈیویلپمنٹ سرچارج کا پچاس فیصد معاف کرنے کا آرڈیننس جاری کیا تھا تو اس پر بھی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جس پر وزیراعظم عمران خان نے یہ آرڈیننس واپس لینے کی ہدایت کی تھی۔