بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 86 پیسے اضافے کا امکان

114

اسلام آباد: بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 86 پیسے فی یونٹ اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اضافہ ایک ماہ کے لئے اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست جمع کرادی ہے۔ نرخوں میں اضافے کا فیصلہ دو اکتوبر کو کیا جائے گا۔
سی پی پی اے کے مطابق اگست میں پانی سے 40.33 فیصد اور کوئلے سے 13.34 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
اسی طرح مقامی گیس سے 11.87 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 22.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
سی پی پی اے نے بتایا کہ فرنس آئل سے 3.60 فیصد اور ایٹمی ذرائع سے 4.66 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here