چین میں چار روزہ عالمی تجارتی نمائش ’’آٹو میکنیکا ‘‘ میں شرکت کے لئے 30 ستمبرتک درخواستیں طلب

519

اسلام آباد: ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے چین میں منعقد ہونے والی چار روزہ عالمی تجارتی نمائش ’’آٹو میکنیکا ‘‘ شنگھائی 2019ء میں شرکت کے لئے 30 ستمبر 2019ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔
اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چار روزہ عالمی تجارتی نمائش 3 تا 6 دسمبر 2019 ء کو شنگھائی میں منعقد ہوگی جس میں آٹو موٹیو پارٹس‘ آلات اور سروس سپلائیز وغیرہ کی مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے مقامی ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات/ خدمات کی نمائش کرسکیں گے اور نمائش میں شریک عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات بھی طے کرسکیں گے ۔
عالمی تجارتی میلے میں شرکت سے قومی برآمدات اور صنعتی ترقی کے فروغ میں مدد ملے گی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے حوالے سے مزید تفصیلات ٹی ڈی اے پی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here