بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 23.3 فیصد کمی

600

اسلام آباد: بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ (بی ڈبلیو سی ایل) کے بعد از ٹیکس منافع میں 23.3 فیصد کمی ہوئی ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2019ء کے دوران بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ کا بعداز ٹیکس نفع 1 کھرب 9 کروڑ 70 لاکھ روپے تک کم ہوگیا جبکہ مالی سال 2018ء کے لئے کمپنی کا خالص منافع 1 کھرب 15 کروڑ 80 لاکھ روپے رہا تھا۔
اس طرح مالی سال 2018ء کے مقابلہ میں مالی سال 2019ء کے دوران بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 3 کھرب 6 کروڑ 10 لاکھ روپے یعنی 23 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں کمی کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدن بھی سال 2018ء کی آمدن 22.07 روپے کے مقابلہ میں سال 2019ء کے لئے 16.93 روپے فی حصص تک کم ہوگئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here