اسٹاک مارکیٹ میں 19 پوائنٹس کی کمی

226

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ملا جلا رجحان رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر 19 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 31 ہزار 928 پوائنٹس پر موجود تھا تاہم مارکیٹ کھلتے ہی انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی اور 76 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 32 ہزار 4 پوائنٹس پر پہنچ گئی تھی۔
کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں ملا جُلا رجحان رہا۔ انڈیکس میں کاروبار کے دوران 178 پوائنٹس تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 150 پوائنٹس سے زائد کی کمی بھی کے ساتھ 31 ہزار 769 پوائنٹس پر بھی ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 104,596,900 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 4,857,309,071 بنتی ہے۔
کاروباری ہفتہ کے پہلے روز کے ایس ای 100 انڈیکس 447 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند ہوئی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here