پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 31 ہزار سے بڑھ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں  نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی دیکھی جارہی ہے، 100 انڈیکس 180 پوائنٹس اضافے کے بعد 31 ہزار 660 پوائنٹس پر پہنچ گیا

503

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی دیکھی جارہی ہے، 100 انڈیکس 180 پوائنٹس اضافے کے بعد 31 ہزار 660 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

180 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 31 ہزار 660 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے میں بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی تھی، گزشتہ ہفتے عاشورہ کی چھٹیوں کی وجہ سے صرف 3 دن کام ہوا۔ ان 3 دنوں میں 100 انڈیکس میں 3.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔

ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 1 ہزار 14 پوائنٹس بڑھ کر 31 ہزار 4 سو 81 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اس دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی 124 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6312 ارب روپے ہوگئی۔ امریکی ڈالر میں مارکیٹ کا حجم 40 ارب ڈالر ہوگیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here