نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 18 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری

1076

اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 18 ارب 14کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

حکومت نے شعبہ کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران ایک کھرب 54 ارب 96 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ژوب کچلاک روڈ کی تعمیر کے لئے ایک ارب50 کروڑ، این 70 کی تعمیر کے لئے 13 کروڑ 20 لاکھ، 2010ء سیلاب سے متاثرہ املاک کی بحالی کے لئے 20 کروڑ، لواری ٹنل کو ملانے والے سڑکوں کی تعمیر کے لئے 9 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

اسی طرح وفاقی حکومت نے ڈی آئی خان موٹر وے کی زمین کی خریداری کے لئے 20 کروڑ، لاہورملتان موٹروے ایم تھری کے لئے 90 کروڑ، کراچی لاہور موٹر وے میں سی پیک کے تحت سکھر حیدر آباد سیکشن کی تعمیر کے لئے 30 کروڑ روپے جاری کردئیے ہیں۔

جبکہ جگلوٹ سکردو روڈ کے لئے 20 کروڑ، پنڈی گھیب کوہاٹ روڈ کے لئے 40 کروڑ، برہان ہکلہ ایم ون کے لئے 2 ارب 30 کروڑ، برہان حویلیاں ایکسپریس وے کے لئے 23کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here