گیس انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس کیخلاف دائر اپیلوں کی جلد سماعت کیلئے حکومت کی سپریم کورٹ میں درخواست

599

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گیس انفرا اسٹریکچر ڈیولپمنٹ سرچارج ایکٹ 2015 سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری فیصلے کے خلاف 2017میں دائر کی گئی اپیلوں کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے.

اس حوالے سے اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے جمعہ کے روز دائر کی گئی متفرق درخواست میں بیان کیا گیا ہے کہ یہ اپیلیں گیس انفرا سٹریکچر ڈیویلپمنٹ سرچارج ایکٹ 2015 سے متعلق ہے جس میں حکومت کی ایک بڑی رقم کا معاملہ شامل ہے اور یہ کیس 2017 سے زیر التوا ہےجس میں پشاور ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے.

درخواست گزار نے مزید لکھا ہے کہ اس مقدمہ کی وجہ سے حکومت کی ایک بہت بڑی رقم پھنسی ہوئی ہے ،درخواست گزار نے عدالت سے کیس کو جلد از جلد سماعت کے لئے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے.

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے چند صنعتی اور کاروباری اداروں کے خلاف تقریباً3سو ارب روپے کا گیس انفرا سٹریکچر ڈیویلپمنٹ سرچارج معاف کردیا تھا ،جسے عوامی سطح پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پر حکومت نے ایک آرڈیننس کے ذریعے اس حکم کو واپس لینے کے بعد اس معاملے کو آئین و قانون کے مطابق حل کرنے کے لئے اٹارنی جنرل کو سپریم کورٹ میں زیر سماعت ان اپیلوں کی جلد سماعت کے لئے درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی تھی ۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here