لاہور: پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ایک ارب سے زائد لاگت کے منصوبوں پر انکوائری شروع کردی گئی۔
وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت سے سابق دور میں 2008 سے لیکر2018 تک ایک ارب روپے سےزائد مالیت کے منصوبوں کی تفصیلات پی اینڈ ڈی بورڈ اور محکمہ خزانہ سے طلب کرلی ہیں۔
مذکورہ دور کے منصوبوں پر فنڈز کے اجرا کی رپورٹ،منصوبوں کی منظوری اور ان کی ترامیم میں فنڈز کے اضافے کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں ۔