‘پاکستان قرضوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کیساتھ دوبارہ مذاکرات نہیں کر یگا‘

435

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کیساتھ قرضوں (Extended Fund Facility)کے حوالے سے دوبارہ مذاکرات نہیں کر رہا، اور آئی ایم ایف وفد کے دورہ پاکستان اور دوبارہ مذاکرات سے متعلق خبر غلط ہے۔

وزارت خزانہ نے اپنے اعلامیہ میں واضح کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں آئی ایم ایف مشن کا اسٹاف کی سطح کا دورہ ہے جو کہ مشرق وسطیٰ کے ڈائریکٹرJihad Azourاور آئی ایم ایف کے وسط ایشیا کے ڈیپارٹمنٹ کے دورے کے وقت ہورہا ہے۔

پروگرام کو حتمی صورت دیئے جانے کے فوری بعد ڈائریکٹرکے دورہ پاکستان کی ستمبر میں منصوبہ بندی تھی۔ لہٰذا یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ آئی ایم ایف اسٹاف سطح کا مشن کسی قسم کا ایس او ایس مشن ہے، کیوں کہ اس کی منصوبہ بندی بہت پہلے ہوچکی تھی۔

یہ کہنا کہ آئی ایم ایف پروگرام پر دوبارہ مذاکرات ہورہے ہیں یہ بھی غلط ہے۔حکومت پاکستان آئی ایم شرائط پر عمل درآمد کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here