پاک قطرجنرل تکافل اور یوتھ امپیکٹ کے درمیان معاہدہ

753

کراچی: پاک قطر جنرل تکافل اور یوتھ امپیکٹ نے حال ہی میں -“مارخور 2019-” کی تکافل کوریج کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔
اس معاہدے کے تحت پاک قطر جنرل تکافل -“مارخور 2019-” کی آفیشل تکافل پارٹنر ہوگی اور -“مارخور 2019-” میں شرکت کرنے والے وفود کو تکافل کوریج فراہم کرے گی۔ معاہدے پر پاک قطر جنرل تکافل کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر عظیم پیرانی اور یوتھ امپیکٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر محمد حسن بشیر نے دستخط کئے۔ اس موقع پر پاک قطر جنرل تکافل کے ڈپٹی ہیڈ آف آپریشنز محمد رضا اور یوتھ امپیکٹ کے ریجنل پروگرام منیجر عبداللہ پیرانی بھی موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here