رواں سال جون کے دوران مشینری کی درآمدات میں 30.70 فیصد کمی ریکارڈ

459

اسلام آباد: جون 2019ء کے دوران مشینری کی قومی درآمدات میں 30.70 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات ( پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جون 2019ء کے دوران مشینری کی درآمدات کا حجم 65 کروڑ 46 لاکھ 72 ہزار ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ جون 2018ء کے دوران 94 کروڑ 47 لاکھ 60 ہزار ڈالر مالیت کی مشینری درآمد کی گئی تھی۔
اس طرح جون 2018ء کے مقابلہ میں جون 2019ء کے دوران مشینری کی مجموعی ملکی درآمدات میں 29 کروڑ 88 ہزار ڈالر یعنی 30.70 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق جون 2019ء کے دوران تعمیراتی اور کان کنی کی مشینری کی درآمدات میں سب سے زیادہ 59.50 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور اسی طرح بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات بھی 59.17 فیصد تک کم ہو گئیں۔ موبائل فونز کی درآمدات میں بھی 31.19 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ جون 2019ء کے دوران صرف ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں 98.80 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح جون 2018ء کے مقابلہ میں جون 2019ء کے دوران مشینری کی مجموعی ملکی درآمدات میں 30.70 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here