جون میں طبی مصنوعات کی درآمدات میں 30.72 فیصد اضافہ ہوا

521

اسلام آباد: جون 2019ء کے دوران طبی مصنوعات کی ملکی درآمدات میں 30.72 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جون 2019ء کے دوران طبی مصنوعات کی درآمدات کا حجم 13.14 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ جون 2018ء کے دوران 10.05 ارب روپے کی درآمدات کی گئی تھیں۔
اس طرح جون 2018ء کے مقابلہ میں جون 2019ء کے دوران طبی مصنوعات کی قومی درآمدات میں 3.09 ارب روپے یعنی 30.72 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here