استعمال شدہ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ، فروخت میں کمی سے ڈیلرز پریشان

603

استعمال شدہ کاروں پر درآمدی ڈیوٹیز بڑھنےسے کاروں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی سے کار ڈیلرز پریشان ہیں۔

خریداروں کا کہنا ہےکہ جو 6 ماہ پہلےگاڑی کی قیمت تھی اب اس میں 2 سے 3 لاکھ روپے اضافہ ہو گیا ہے۔

استعمال شدہ درآمدی کاروں کے شورومز پر کبھی خریداروں کا رش رہتا تھا لیکن اب ویرانی کے ڈیرے ہیں جب کہ شو رومز مالکان کا کہنا ہے کہ وہ صبح سے شام تک فارغ بیٹھ کر گھر چلے جاتے ہیں، حالات بہت خراب ہو گئے ہیں، دن بہ دن قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے کام نہ ہونے کے برابر ہے۔

استمال شدہ درآمدی کاروں کی خریداری کے خواہش مند افراد اور ان کی فروخت سے منسلک شوروم مالکان کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ درآمدی ڈیوٹیز میں کمی لاکر شہریوں کو کم قیمت میں معیاری گاڑیاں خریدنے کے موقع فراہم کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here