ریلوے کے ایم ایل وَن منصوبے کیلئے 360 ملین روپے جاری

ریلوے ٹرمینلز اور ڈرائی پورٹس کی بحالی کیلئے 114 ملین، مختلف اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن اور بحالی کیلئے 100 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں

514

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مین لائن وَن (ML-1) اور حویلیاں کے قریب ڈرائی پورٹ بنانے کیلئے 360 ملین روپے جاری کردئیے۔

ایم ایل ون (کراچی تا پشاور) سی پیک کا اہم ترین حصہ ہے اور حکومت نے اس کے ابتدائی ڈیزائن کیلئے بجٹ  میں 1.8 ارب روپے مختص کیے تھے۔

2019-20 ء کے پبلک سیکٹر دویلپمنٹ پروگرام میں ریلوے کیلئے مختص 13.5 ارب روپے میں ابھی تک ریلوے کو 1.34 ارب روپے ملے ہیں۔ جس میں سے 288 ملین روپے 2010ء کے سیلاب سے تباہ ہونے ولاے ریلوے کے اثاثوں کی تعمیر نو اور بحالی کیلئے جاری کیے گئے، حالانکہ اس مد میں بھی 1.4 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔

اسی طرح حکومت نے ٹرمینلز اور ڈرائی پورٹس کی بحالی کیلئے 114 ملین روپے جاری کیے ہیں جبکہ 100 ملین روپے مختلف ریلوے اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن اور بحالی کیلئے جاری کیے گئے ہیں۔

گوادر میں ریلوے کوریڈور کیلئے زمین حاصل کرنے کیلئے  800 ملین روپے میں سے 160 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں اسی طرح 300 ٹریکشن موٹرز کی بحالی اور خریداری کیلئے مختص 400 ملین روپوں میں سے 80 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here