چین کی موبائل فون کمپنی ہواوے نے اپنا اعلی ترین سمارٹ فون میٹ۔30 یورپ میں لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کی موبائل فون کمپنی ہواوے نے یہ جانتے ہوئے کہ اس کے سمارٹ فونز جنہیں گوگل کے آپریٹنگ سسٹم سے بہت سی ایپس دستیاب نہیں ہوںگی ،کو پھر بھی یورپ میں لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہواوے کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے بتایا کے دنیا کی دوسری بڑی سمارٹ فون کمپنی اپنے سب سے اعلی سمارٹ فون میٹ۔30 کی رونمائی آئندہ ماہ 18 ستمبر کو جرمنی کے شہر میونخ میں کرے گی تاہم اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ یہ فروخت کے لئے کب پیش کیا جائے گا ۔
huawei is a best company