سی پی پی اے نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرا دی

258

اسلام آباد: بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 92 پیسے اضافے کی تجویز دے دی گئی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی (سی پی پی اے) نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو جمع کرادی جس پر سماعت چار ستمبر کو ہوگی۔

اضافے کی درخواست جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں نیپرا نے بجلی 9 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دی تھی۔

کمی کی منظوری جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی جس سے صارفین کو ایک ارب 10 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here