ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ انتہائی مندی کا شکار

569

ہانگ کانگ: ہانگ کانگ کی سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ کے آغاز میں ہی انتہائی مندی دیکھی گئی۔
ہانگ کانگ سٹاکس نے شروع ہونے کے چند منٹ میں ہی 3 فیصد سے زائد پوائنٹس کی کمی کا غوطہ کھایا جس کی بڑی وجہ ہانگ کانگ میں کچھ عرصہ سے شروع ہونے والے وہ عوامی مظاہرے اور چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی جنگ میں شدت آنا ہے جن کے باعث ملکی کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
سٹاک مارکیٹ کا مرکزی ہینگ سینگ انڈیکس 3.27 فیصد یا 857.33 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ وقفے پر 25,322.00 پر بند ہوا۔ مارننگ ٹریڈ میں بنچ مارک شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں46.41 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جبکہ شنزن انڈیکس میں30.87 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here