شنگھائی: چین اور امریکا کے درمیان تجارتی کشیدگی بڑھنے اور عالمی سطح پر کساد بازاری پیدا ہونے کے خدشات کے باعث چینی کرنسی یوان (رینبی) کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں گزشتہ 11 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ۔
ایشیائی ٹریڈنگ میں پیر کو یوان کی آن شور شرح تبادلہ کم ہو کر 7.1487 پر آگئی جو کہ 2008 کے بعد یوان کی پہلی کم ترین شرح تبادلہ ہے۔ پیپلز بنک آف چائنہ نے پیر کو ڈالر کے مقابلے میں یوان کا ریٹ 7.057 مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔