پاکستان میں 31دسمبر تک 5 جی ٹیکنالوجی شروع ہونے کا امکان

221

پی ٹی  اے ذرائع کے مطابق 31 دسمبر 2019ء تک پورے پاکستان میں 4 جی ٹیکنالوجی کو 5 جی ٹیکنالوجی میں تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ اس لیے پی ٹی اے نے 5 جی ٹیکنالوجی اور متعلقہ سروسز کی آزمائش شروع کر دی۔ 

 اس حوالے سے سی ایم پاک 5 جی کی کامیاب آزمائش کرنے والا چینی ادارہ پہلا پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر بن گیا ہے۔

 پی ٹی اے پاکستان میں آئی ٹی کی جدید ٹیکنالوجی کو تیز رفتاری سے اختیار کر رہا ہے۔

تاہم 5 جی وائر لیس ٹیکنالوجی جیسی منزل کے حصول مستعدی خود اعتمادی اور صلاحیت کے ذریعے اب ڈیجیٹل پاکستان کی منزل کوئی دور نہیں۔

 پی ٹی  اے کے مطابق فائیو جی کے حوالے سے چینی سیلولر کمپنی نے اس کامیابی سے فائیو جی کی آزمائش کی ہے اس سے مستقبل میں فائیو جی کے مزید فروغ کے امکانات موجود ہیں۔

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی ٹیلی کام سیکٹر کا ریگولیٹر ہونے کی حیثیت سے پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے شبانہ روز کوشاں ہے۔

 پاکستان میں 5 جی ٹیکنالوجی اور متعلقہ سروسز کا آغاز اختتام سال تک ہونے کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here