چینی مصنوعات پر ٹیرف میں اضافے کے اعلان کے بعد امریکی سٹاک مارکیٹ میں مندی کا شکار

 صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی 550 ارب ڈالر کی تجارتی مصنوعات پر مزید پانچ فیصد اضافی محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے

554

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات پر ٹیرف میں اضافے کے اعلان پر امریکی منڈیوں میں مندی کا رجحان دیکھا گیا۔

امریکی صدر کا چینی مصنوعات پر ٹیرف میں اضافے کے اعلان پر امریکی اسٹاک مارکیٹ میں 3 فیصد تک کمی دیکھی گئی۔

ڈاؤ جونز میں 2.4 فیصد کی کمی دیکھی گئی جب کہ ایس اینڈ پی میں 500 پوائنٹ کی کمی اور 2.6 فیصد گرواٹ دیکھی گئی۔ Nasdaq Composite Index میں 3 فیصد کی کمی ہوئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں کو چین میں کاروبار بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا چین کے ساتھ تجارت میں گذشتہ کئی برسوں میں کھربوں ڈالر گنوا چکا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی کمپنیاں چین کا متبادل تلاش کریں۔

خیال رہے کہ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ سنگین ہو چکی ہے، امریکی صدر چین کی 300 ارب ڈالر کی مصنوعات پر ٹیکسز عائد کر چکے ہیں جب کہ ردعمل میں چین بھی امریکی مصنوعات پر ٹیکسز لگا چکا ہے۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر امریکی کمپنیوں پر زور دیا ہے کہ وہ چینی کمپنیوں اور مصنوعات پر انحصار کرنے کی بجائے ناصرف متبادل راستے اختیار بلکہ زیادہ سے زیادہ مصنوعات امریکہ کے اندر تیار کریں۔

 صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی 550 ارب ڈالر کی تجارتی مصنوعات پر مزید پانچ فیصد اضافی محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے چین سالہا سال سے تجارت کی مد میں امریکہ کا پیسہ چوری کر رہا ہے۔ اس سے تجارت کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

صدر ٹرمپ کی جانب سے یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چین نے 75 ارب ڈالر کی امریکی مصنوعات پر ٹیکس عائد کر دیا تھا۔ جس پر صدر ٹرمپ نے چین میں کام کرنے والی امریکی کمپنیوں کو کام بند کرنے کی ہدایت کی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here