534 پوائنٹس کی کمی، ہفتے کا آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ کیلئے بھاری

230

اسلام آباد: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز شدید کساد بازاری رہی اور انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹ نیچے آیا۔
جمعہ کے روز مارکیٹ 31 ہزار 884 کی سطح پر کھلی اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کاروبار میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔
کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 534 پوائنٹ کی کمی سے 31350 رہا اور 174,374,850 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 6,560,596,026 پاکستانی روپے رہی۔
یاد رہے کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ 30 ہزار 972 کی سطح پر کھلی اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 911 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 31 ہزار 884 کی سطح پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز100 انڈیکس 28 ہزار 764 پوائنٹس پر تھا اور چار دن مسلسل تیزی دیکھنے میں آئی۔ پہلے دو روز میں انڈیکس 1653 پوائنٹ اوپر گیا تھا، بدھ کو 553 اور جمعرات کو انڈیکس میں 911 پوائنٹ اوپر گیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here