خیبر پختونخوا میں ٹل بلاک سے تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

66

خیبر پختونخوا میں ٹل بلاک سے تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا۔

نی ٹی وی کے مطابق قدرتی ذخائر سے مالا مال صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں ٹل بلاک سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جن سے یومیہ ایک ہزار 844 بیرل خام تیل حاصل کیا جاسکے گا۔

پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ کے مطابق مکوڑے ڈیپ ٹو کنویں سے 18.25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور یومیہ 1844 بیرل خام تیل کے ذخائر بھی ملے ہیں، اور اس حوالےسے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت سے پاکستان کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی اور نئی دریافت سے آئل سیکٹر پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here