جنوبی کوریا کا جاپان سے درآمد ہونے والی غذائی اشیاء کی جانچ پڑتال سخت کرنے کا فیصلہ

477

سیئول: جنوبی کوریا کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ جاپان سے درآمد ہونے والی غذائی اشیاء پر تابکاری سے متعلق جانچ بڑھائے گی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق مارچ 2011ء میں جاپان کے ایٹمی بجلی گھر کے حادثے کے بعد جنوبی کوریا نے جاپان کی8 پریفیکچروں سے سمندری خوراک اور 14 پریفیکچروں سے زرعی مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد کر دی تھی۔
جنوبی کوریا پہنچنے والی دیگر جاپانی غذائی اشیاء کی بھی تابکاری پڑتال کی جاتی ہے۔جنوبی کوریا کی خوراک اور ادویات کی حفاظت سے متعلق وزارت نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ جمعہ سے 17 ایسی غذائی اشیاء کی جانچ دو مرتبہ کی جائے گی جن میں ماضی میں تابکاری کی انتہائی ہلکی مقدار بھی ثابت ہوئی ہو۔ ان اشیاء میں محفوظ شدہ سمندری خوراک، بلیو بیریز، چائے اور کافی شامل ہیں۔جنوبی کوریائی حکومت نے اس مہینے کے اوائل میں اعلان کیا تھا کہ وہ جاپان سے درآمد کی جانے والی کوئلے کی راکھ اور تین دیگر دوبارہ استعمال کی قابل اشیاء پر تابکاری جانچ بڑھائے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here