جازکیلئے اووکلا کا تیز ترین موبائل نیٹ ورک سپیڈ ٹیسٹ کا تیسرا ایوارڈ

708

اسلام آباد: پاکستان کی سب سے بڑی ڈیجیٹل کمیونیکیشن کمپنی جاز نے تیسری باراووکلا (Ookla )کی جانب سے سپیڈ ٹیسٹ ایوارڈ جیت لیاہے۔ یہ اعزاز ٹیلیکو کے Q1اور Q2کے دوران،انٹرنیٹ ٹیسٹنگ کی ایک آزاد گلوبل لیڈرتنظیماووکلا (Ookla)نے پاکستان کے موبائل صارفین کا بڑے نمونے کے ٹیسٹ سے تجزیہ کیااور اس کے نتیجہ میں جاز Jazz کو دیگر مسابقتی ٹیلی کام نیٹ ورکس کے مقابلے میں آگے پایا گیا۔ 14.97 کا یہ اسپیڈ اسکور Q1-Q2 2019 کے دوران دوسرے مسابقتی نیٹ ورکس کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے۔Jazz ملک کا سب سے تیز ترین موبائل نیٹ ورک ہے ۔اس موقع پر سی ای اوجاز عامر ابراہیم نے اسپیڈ ٹیسٹ ایوارڈ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ” Ookla جیسے گلوبل لیڈر کی جانب سےJazzکے موبائل کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے عالمی معیار کی کوششوں کو تسلیم کرنا ہمارے لیے ایک بڑی جیت سمجھی جاتی ہے۔ہم ہمیشہ اپنی ڈیٹا سروسز کے ذریعہ صارفین کو آن لائن سروسز کے لئے اپنے طرز زندگی کو اپ گریڈ کرنے کے قابل بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here