کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں 553 پوائنٹس کا اضافہ

182

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا آج بھی مثبت اختتام ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 553 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتی نظر آئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 30 ہزار 419 پوائنٹس پر ہوا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں سب سے زیادہ 682 پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھا گیا اور 100 انڈیکس 31 ہزار 101 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس 160.14 پوائنٹس اضافے کے بعد 30 ہزار 579 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہی تھی۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 106,220,850 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 4,938,657,713 بنتی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here