کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مثبت رحجان، آٹھ سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

96

اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مثبت رحجان رہا اور سرمایہ کار کافی متحرک رہے۔

منگل کے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 29562 پر تھا اور دن کے اختتام پر آٹھ سو سے زائد پوائنٹس کا دیکھا گیا۔

مارکیٹ میں اچھا خاصا کاروبار ہونے کے باوجودہ الیکٹریکل مصنوعات بنانے والی کمپنی پی اے ای ایل کو خسارے کا سامنا کرنا پڑا اور فی شیئر کی قیمت میں 1٫32 کی کمی ہوئی۔

کے ایم ایل، او جی ڈی سی، پی پی ایل اور کیپکو سمیت دیگر کمپنیاں آج منافع کمانے میں کامیاب رہیں۔

دن کے اختتام پر انڈیکس 856 پوائنٹ کے اضافے سے 30419 رہا جب کہ 109,051,340 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 5,176,483,783 پاکستانی روپے رہی۔

منگل کے روز کاروبار کا آغاز 29 ہزار 562 پوائنٹس کی سطح پر ہوا جس میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی ہے اور 100 انڈیکس 182.09 پوائنٹس اضافے کے بعد 29 ہزار 744 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here