2020 میں ورلڈٹورازم فورم کے انعقاد کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

پاکستان میں منعقد فورم میں ایک ہزار غیرملکی مندوبین شرکت کریں گے اور ورلڈٹورازم فورم کی کارروائی 5دن جاری رہےگی

98

اسلام آباد: جمعہ کو وزیراعظم عمران خان سے ورلڈ ٹورازم فورم کے وفد نے ملاقات کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 2020 میں ورلڈ ٹورازم فورم کا انعقاد پاکستان میں کیاجائےگا۔

پاکستان میں منعقد فورم میں ایک ہزار غیرملکی مندوبین شرکت کریں گے اور ورلڈٹورازم فورم کی کارروائی 5دن جاری رہےگی۔

وزیراعظم نے وفد کو پاکستان میں سیاحت پر تفصیلی طور پر آگاہ کرتے ہوئے کہا سیاحت کےشعبوں میں بےانتہا استعداد ہے، جس پرتوجہ ہے، ماضی میں سیاحت کےفروغ پرکوئی توجہ نہیں دی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت سیاحت کے فروغ کے لئے بھرپور کوششیں کررہی ہے، بلوچستان کے ساحلی علاقوں پر 8 نئے سیاحتی مقامات بنائیں گے۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here