گلگت بلتستان کی معاشی ترقی کیلئے اٹلی 20.5 ملین یورو امداد فراہم کریگا

اکنامک ٹرانفارمیشن پروگرام کے تحت اٹلی کی حکومت گلگت بلتستان میں انفراسٹرکچر، کپیسٹی بلڈنگ، مختلف زرعی مصنوعات کیلئے تکنیکی امداد مہیا کریگی۔

623

اسلام آباد: اٹلی گلگت بلتستان میں مختلف اقتصادی منصوبوں کی تکمیل کیلئے 20.5 ملین یورو امداد فراہم کرے گا۔

جمعرات کو اس سلسلے میں سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد اور پاکستان میں اٹلی کے سفیر Stefano Pontecorvo  کے مابین ایک معاہدے پر دستخط ہوئے۔ وزیر اقتصادی امور حماد اظہر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اکنامک ٹرانفارمیشن پروگرام کے تحت اٹلی کی حکومت گلگت بلتستان میں انفراسٹرکچر، کپیسٹی بلڈنگ، مختلف زرعی مصنوعات کیلئے تکنیکی امداد مہیا کریگی۔

اکنامک ٹرانفارمیشن پروگرام گلگت بلتستان حکومت کا سب سے بڑا ترقیاتی پروگرام ہے جس کیلئے انٹرنیشنل فنڈ فار ایگری کلچر ڈویلپمنٹ بھی گزشتہ سات سالوں سے 76 ملین ڈالر امداد فراہم کر رہا ہے جبکہ اٹلی کی حکومت نے ایفیڈ کیساتھ ملکر مذکورہ پروگرام کی تکمیل کیلئے 20.5 ملین ہورو دینے کا عندیہ دیا ہے۔

اس پروگرام کا مقصد آبپاشی کا سسٹم بہتر کرنا، پیداوار بڑھانا اور مارکیٹ کیساتھ رابطے کے ذرائع کو ترقی دینا ہے، جس سے گلگت بلتستان میں عام آدمی کی آمدنی بڑھے گی اور غربت میں کمی ہوگی۔

وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے اس تعاون پر اٹلی کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اس تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ اکتوبر میں جوائنٹ اکنامک کمیشن کے اجلاس سے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here