چین سے تجارتی جنگ : ایپل سمیت امریکہ کی پانچ بڑی کمپنیوں کو بڑے نقصانات کاسامنا

مجموعی طورسرمایہ کاروں کے سرمائے میں 160 ارب ڈالر کمی کا سامنا ہے، سب سے زیادہ کمی ایپل کے حصص میں 5.3 فیصد ہوئی ہے

563

واشنگٹن : امریکہ اور چین میں تجارتی جنگ کے منفی اثرات کے باعث پانچ بڑی امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں ایپل، فیس بک، مائیکرو سافٹ، ایمزون اور ایلفابیٹ کے حصص کی قیمت میں 3 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مجموعی طورسرمایہ کاروں کے سرمائے میں 160 ارب ڈالر کمی کا سامنا ہے، سب سے زیادہ کمی ایپل کے حصص میں 5.3 فیصد ہوئی ہے۔

فیس بک کے حصص میں 4 فیصد کی کمی ریکادڑ کی گئی، ٹیکنالوجی حصص میں کمی کا یہ سلسلہ گزشتہ ہفتے کےاختتام سے شروع ہوا۔

شئیرز کی قیمت میں کمی کی وجہ امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی ہے، امریکہ نے چینی مصنوعات پریکم ستمبر سے مزید 10 فیصد ٹیریف بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

اس کے علاوہ چین کی جانب سے کرنسی کی قدر میں کمی کے بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں امریکی کمپنی ایپل کے چین سے کاروباری تعلقات کافی مضبوط ہیں جس کےباعث یہ کمپنی زیادہ متاثرہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے امریکہ نے چین کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

قومی سلامتی کو خطرہ قرار دیتے ہوئے ہواوے کو مصنوعات فروخت کرنے والی امریکی کپمنیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے کہ وہ اب کوئی چیز ہواوے کو برآمد نہیں کر سکتیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here