عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے سے پاکستان میں سونا 86 ہزار 800 روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں5 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1495ڈالر سے بڑھ کر 1500ڈالر ہوگئی

308

کراچی: سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5ڈالر اضافہ ہونے سے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا مزید 550 روپے مہنگا ہو کر 86800 روپے کی ریکارڈ سطح تک کیا گیا۔

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں5 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1495ڈالر سے بڑھ کر 1500ڈالر ہوگئی۔

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان کی بڑی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں550روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 472 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت86250روپے سے بڑھ کر86800روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 73945 روپے سے بڑھ کر74417روپے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

جمعرات کو چاندی کی فی تولہ قیمت اور دس گرام قیمت میں استحکام رہا جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت1100.00 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت943.00روپے پر مستحکم رہی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here