وزیر ریلوے کا سمجھوتہ ایکسپریس ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا اعلان

125

اسلام آباد: وزیرریلویز شیخ رشید احمد نے پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین ہمیشہ کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ کشمیر کوئی مقبوضہ بیت المقدس نہیں، مودی نے غیر دانشمندانہ کام کیا، بعض سیاستدان ایسی غلطی کرتے ہیں جس سے تاریخ بدل جاتی ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم ظلم پر خاموش رہیں، اس لیے بحیثیت وزیر ریلوے سمجھوتہ ایکسپریس کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کا اعلان کررہا ہوں، ٹرین ہفتے میں دو دن چلتی تھی، اس کے مسافروں کو ٹکٹس کی واپسی پر پورے پیسے دیے جائیں گے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ بھارت نے جو کچھ کیا وہ سوچی سمجھی سازش اور ان کا ایجنڈا ہے، یہ بہت پرخطر سال ہوگا، اس میں جنگ بھی ہوسکتی ہے، ہم جنگ کی طرف نہیں جانا چاہتے لیکن کشمیر پر ہونے والے ظلم پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے، اگر جنگ مسلط کی گئی تو یہ آخری جنگ ہوگی۔

شیخ رشید نے کہا کہ کشمیری اور پاکستان کا دل ایک ساتھ دھڑکتا ہے، میں کشمیر کو اندر سے جانتا ہوں، مودی کی سیاست لال چوک سری نگر میں ختم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی جانے والی ہر ٹرین میں دو کوچز کے اضافے کا فیصلہ کیا ہے، عید پر دو اسپیشل ٹرینیں چلائی ہیں، عید کے بعد ٹرین ٹائمنگ، کوچز اور صفائی میں بہتر تبدیلی لائیں گے، نئی 38 ٹریرنیں چلانے سے نظام متاثر ہوا، 70 لاکھ مسافر زیادہ اٹھائے اور 10 ارب اضافی کمائے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here