عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر ڈیوڈ لپٹن کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مالی امداد کا مقصد وہاں کی معیشت کو مستحکم کرنا اور اداروں کو مضبوط کرنا ہے۔
آئی ایم ایف کے قائم مقام ایم ڈی ڈیوڈ لپٹن نے واشنگٹن میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کی۔
ڈیوڈ لپٹن نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے ساتھ ملاقات کر کے خوشی ہوئی، ملاقات کے دوران پاکستان کی معاشی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔
I was pleased to meet Prime Minister @ImranKhanPTI of #Pakistan today. We agreed to work together to advance the government’s ambitious reform program, especially the effort to mobilize revenues that will fund much needed social and development spending.https://t.co/bZjRKRIoEr pic.twitter.com/Vq0TkduASE
— David Lipton (@Lipton_IMF) July 22, 2019
انہوں نے کہا کہ عمران خان سے پاکستان کے ریفارم پروگرام پر بات ہوئی کیونکہ آئی ایم ایف ریفارم پروگرام میں پاکستان کی معاونت کر رہا ہے۔
ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا کہ ریفارم پروگرام کا مقصد پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنا اور اداروں کو مضبوط بنانا ہے، آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کو پائیدار اور متوازن ترقی دےگا۔
ڈیوڈ لپٹن نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان سے ملاقات میں آمدنی بڑھانے اور قرضوں پر انحصار کم کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس آمدنی معاشرتی اور ترقیاتی اخراجات کی یقینی فراہمی کے لیے ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اپنے عالمی پارٹنرز کے اشتراک سے پاکستان کے ریفارم پروگرام کی معاونت جاری رکھےگا۔