کیف: یوکرین کی حکومت نے روسی اشیاء کی درآمد پر پابندی کی مدت میں 31 دسمبر 2020ء تک توسیع کردی، اس حوالے سے پہلے سے جاری حکم نامے میں تبدیلی کرکے اسے کابینہ کی ویب سائٹ پر شائع بھی کردیا گیا ہے، اس سے قبل جاری حکم نامے میں روسی اشیاء کی درآمد پر رواں سال کے آخر تک پابندی عائد کی گئی تھی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق نئے حکومتی حکم نامے کے مطابق 31 دسمبر 2020 ء تک ملک میں روسی اشیاء کی درآمد پر پابندی ہوگی، صرف وہ سودے تکمیل پہنچائے جاسکتے ہیں جن کے لیے حکم نامے کے اجراء سے پہلے باقاعدہ رقم کی ادائیگی کی جاچکی ہے۔ یاد رہے کہ روس نے یکم جنوری 2016ء کو یوکرین اور یورپی یونین کے درمیان ایسوسی ایشن ایگریمنٹ کے بعد اس کے ساتھ فری ٹریڈ ژون کا معاہدہ معطل کردیا تھا۔