مئی 2019ء کے دوران ٹائروں اور ٹیوبز کی درآمدات میں 63.25 فیصد کمی

258

اسلام آباد: مئی 2019ء کے دوران ٹائروں اور ٹیوبز کی ملکی درآمدات میں 63.25 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق مئی 2019ء کے دوران درآمدات کا حجم 8.1 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ مئی 2018ء کے دوران ٹائرز اور ٹیوبز کی قومی درآمدات کا حجم 22.1 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح مئی 2018ء کے مقابلہ میں مئی2019ء کے دوران ٹائروں اور ٹیوبز کی ملکی درآمدات میں 8.1 ملین ڈالر یعنی 63 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here