مئی کے دوران کارپٹس اور رگز کی برآمدات میں 32.78 فیصد اضافہ

315

اسلام آباد: مئی 2019ء کے دوران کارپٹس اور رگز کی قومی برآمدات میں32.78 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق مئی 2019ء کے دوران 968 ملین روپے کی برآمدات کی گئی ہیں جبکہ اپریل 2019ء کے دوران برآمدات کا حجم 729 ملین روپے رہا تھا۔ اس طرح اپریل 2019ء کے مقابلہ میں مئی 2019ء کے دوران قالینوں اور پارچہ جات کی ملکی برآمدات میں239 ملین روپے یعنی 32.78 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here