آئی ایم ایف سے قرض ملنے کے باوجود ڈالر کی اونچی اڑان ,158 روپے پر ٹریڈ ہونے لگا

605

آئی ایم قرض ملنے کے باوجود ڈالر کی اڑان جاری۔مزید63پیسے مہنگا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف سے 99 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط موصول ہوگئی ہے جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی بہتری آ گئی ہے لیکن بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر کی قدر میں 63 پیسے اضافہ ہو گیاجس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 158 روپے پر ٹریڈ ہونے لگا۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ سے بھی کوئی خاص اچھی خبر موصول نہیں ہو رہی ہے۔ 100 انڈیکس 14 پوائنٹس معمولی اضافے کے ساتھ 33 ہزار 869 کی سطح پرپہنچ گیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here