آئل، گیس اور توانائی کی بین الاقوامی نمائش ’’پوگی 2019‘‘ کا آغاز 20 جون سے کراچی ایکسپو سینٹر میں ہوگا

567

اسلام آباد: آئل ،گیس اور توانائی کی 17ویں بین الاقوامی نمائش ’’پوگی 2019‘‘ 20 جون سے کراچی ایکسپوسینٹر میں منعقد ہوگی۔آئل ،گیس اور توانائی کی 17ویں بین الاقوامی نمائش ’’پوگی 2019‘‘ 20 جون سے کراچی ایکسپوسینٹر میں منعقد ہورہی ہے جو22جون تک جاری رہے گی۔ نمائش کاافتتاح گورنر سندھ عمران اسماعیل کریں گے جبکہ وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ اور کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر جنید اسماعیل ماکڈا خصوصی شرکت کریں گے۔آئل،گیس اور توانائی کے شعبے سے متعلق بین الاقوامی نمائش پوگی “Pogee”میں مذکورہ شعبوں کے حوالے سے شاہکار آلات ،مشینری ،ٹیکنالوجیکل ایڈوانمسنٹ اور جدید خدمات کا ڈسپلے کیا جائے گا۔توقع ہے کہ اس نمائش میں آئل ،گیس اور توانائی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے 8سے 10ہزار افراد شرکت کریں گے جن میں راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ گوجرانوالہ ،پشاور ،حیدرآباد ،گھوٹکی، مظفر گڑھ، شیخوپورہ، ملتان، لاہور ،کراچی اور دیگر شہروں کے افراد شامل ہیں۔اس نمائش میں دنیا کے 25ممالک کی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں ۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here