پاکستان اور عالمی بینک میں 91 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز قرض کا معاہدہ طے پاگیا

128

اکنامک افیئر ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق پاکستان اور عالمی بینک کےدرمیان 91 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرض کا معاہدہ طے پایا ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی موجودگی میں قرض کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔
واضح رہےکہ ایشیائی ترقیاتی بینک بھی پاکستان کو 3 ارب 40 کروڑ ڈالرز قرض دے گا اور یہ رقم بجٹ سپورٹ کی مد میں دی جائے گی جب کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان بھی 6 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج پر معاملات طے پاگئے ہیں جس کی منظوری آئی ایم ایف بورڈ جلد دے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here