پاک سوزوکی نے 600 سی سی آلٹو کار متعارف کرا دی

155

اسلام آباد: پاک سوزوکی موٹرز نے اپنی نئی گاڑی آلٹو 660 سی سی متعارف کروادی ہے.

پاک چین فرینڈشپ سینٹر اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں پاک سوزوکی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ماسومی ہرانو نے سرخ رنگ کی گاڑی متعارف کروائی جس کے مزید 6 رنگ بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ پاک سوزوکی نے 30 سال قبل 1989 میں مہران کار کو پاکستان میں متعارف کروایا تھا، جبکہ اُس وقت اس کار کا نام بھی ’آلٹو‘ ہی تھا جسے بعد میں مہران کا نام دیا گیا۔

نئی آلٹو 660 سی سی پہلی مرتبہ مکمل طور پر پاکستان میں تیار کی جانے والی کار ہے جس کے تین ماڈل ہیں جن میں 2 مینول جبکہ ایک آٹومیٹک۔

کمپنی کی جانب سے اپنی نئی گاڑی کی قیمت 9 لاکھ 99 ہزار سے 12 لاکھ 95 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

نئی آلٹو گاڑی جاپانی ٹیکنالوجی کے 660 سی سی کے آر-سیریز انجن کی حامل ہے۔ یہ گاڑی جدید ڈیزائن کے انٹیریئر سے مزین ہے۔ مذکورہ گاڑی کو کراچی میں کمپنی کے بن قاسم پلانٹ میں تیار کیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ اس گاڑی کی مدد سے ایندھن کی بچت کی جاسکتی ہے، گاڑی کی 3 سال یا 60 ہزار کلومیٹر کی وارنٹی بھی دی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here