بجٹ سپورٹ کیلئے پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک سے 3.4 ارب ڈالر قرض فوری لے گا

506

اسلام آباد: مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان بجٹ سپورٹ اور ادائیگیوں کے توازن سے نمٹنے کیلئے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 3.4 ارب ڈالر لے گا.

گزشتہ ماہ ہی پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تین سال کیلئے 6 ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں.

تاہم ایشیائی ترقیاتی بینک سے قرضہ آئی ایم ایف سے پہلے ملے گا اور زیادہ تر فنڈز رواں مالی سال کے اخراجات میں خرچ ہوں گے.

مشیر خزانہ نے ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ “بجٹ سپورٹ کی مد میں ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 3.4 ارب ڈالر فراہم کریگا.”

انہوں نے کہا کہ “ایشیائی ترقیاتی بینک سے 2.2 ارب ڈالر رواں مالی سال کے دوران ملیں گے جس سے بیرونی خسارے پر قابو پانے میں مدد ملے گی.”

وزرات خزانہ کے ایک بیان کے مطابق یہ فنڈز تجارتی اور توانائی کے شعبوں میں ادائیگیوں کے علاوہ اصلاحات اور سرمایہ کاری مارکیٹ کی ترقی کیلئے خرچ ہونگے.

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here