علی جہانگیر صدیقی غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے اعزازی سفیر مقرر

465

اسلام آباد: حکومت نے علی جہانگیر صدیقی کو غیر ملکی سرمایہ کاری کا اعزازی سفیر (ایمبیسیڈر ایٹ لارج) تعینات کیا ہے۔

وزارت امور خارجہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ان کے تقرر کی منظوری وزیراعظم عمران خان نے دی. تقرر 13 جون 2019ء سے کیا گیا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سابق حکومت کی جانب سے علی جہانگیر صدیقی کو جب امریکا میں پاکستان کا سفیر تعینات کیا گیا تھا تو ان پر تحریک انصاف کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی.

پی ٹی آئی کی جانب سے اس وقت کہا گیا تھا کہ علی جہانگیر کے پاس مطلوبہ سفارتی تجربہ نہیں ہے اور ان کےخلاف احتساب کے کئی کیس زیر التواء ہیں.

تاہم اب پی ٹی آئی حکومت نے انہیں اعزازی حیثییت میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا سفیر مقرر کیا ہے۔ اعزازی سفیر کو کسی خاص ملک میں ذمہ داریاں نہیں سونپی جاتیں.

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here