عالمی بینک کا آمدن بڑھانے کے پاکستان کے اقدامات پر اظہار اطمینان، دو منصوبوں کیلئے 518 ملین ڈالر کی منظوری

106

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کی جانب سے آمدن بڑھانے کے اقدامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے دو منصوبوں کیلئے 518 ملین ڈالر کے پیکیج کی منظوری دے دی۔

ترجمان عالمی بینک کے مطابق ورلڈ بینک خیبرپختونخوا حکومت کی مدد کیلئے 118 ملین ڈالر کا منصوبہ شروع کر رہا ہے جس سے خیبرپختونخوا حکومت کی ریونیو وصولی کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

چالیس کروڑ ڈالر کے دوسرے منصوبے سے فیڈرل بورڈ آف (ایف بی آر) کو ٹیکس آمدن بڑھانے میں مدد ملے گی اور 2023-24 تک ٹیکس اور جی ڈی پی کی شرح 17 فیصد ہو جائے گی، ٹیکس دہندگان کی تعداد 12 لاکھ سے بڑھا کر 35 لاکھ تک پہنچائی جائے گی، پاکستان کی ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح کم ازکم 15 فیصد ہونی چاہیے جو اس وقت 12.9 فیصد ہے۔

ترجمان کے مطابق ورلڈ بینک 1950ء سے اب تک پاکستان کو 40 ارب ڈالر کی امداد دے چکا ہے اور اس وقت پاکستان میں ورلڈ بینک کے 8.4 ارب ڈالر کے 32 منصوبے چل رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here