پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروبار میں تیزی کا رجحان

104

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 205 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 35 ہزار 142 کی سطح عبور کرگیا۔
پاکستان میں بجٹ پیش کیے جانے اور اور اس کے بعد وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کے بعد گزشتہ روز سے اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں مثبت رحجان دکھائی دیا۔
دن کے آغاز میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 431 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ۔ 100 انڈیکس 35 ہزار 091 کی سطح بھی عبور کرگیا ۔
اس سے ایک دن قبل جب قومی بجٹ پیش کیا جانا تھا پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 226 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ۔انڈیکس 34 ہزار 341 کی سطح سے بھی نیچے آگیا ۔
قومی بجٹ پیش کیے جانے سے ایک دن قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا اختتام 937 پوائنٹس کی کمی پر ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 34 ہزار 567 پوائنٹس پر پہنچ گیاتھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here