وفاقی بجٹ میں موبائل فونز کی درآمد پر ویلیو ایڈیشن ٹیکس کے خاتمے کی تجویز

121

وفاقی حکومت کی بجٹ میں موبائل فونز کی درآمدات پر3 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس کے خاتمے کی تجویز
اسلام آباد: مالی سال 20-2019 کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے پیش کیا۔
بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ اس وقت کاروباری درآمدات پر 3 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس عائد ہے جس کی وجہ سے ٹیکس کے بوجھ میں غیر ضروری طور پر اضافہ ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تجویز ہے کہ موبائل فونز کی درآمدات پر 3 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس ختم کردیا جائے تاکہ اس سے موبائل فونز کی درآمدات پر عائد ٹیکس میں کمی آئے گی۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کا بجٹ پیش کردیا، دفاعی بجٹ برقرار، سول بجٹ میں کمی، اپوزیشن کا احتجاج

1 COMMENT

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here