سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد ایڈہاک اضافہ

601

ساڑھے 30 کھرب روپے سے زائد خسارے کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد ایڈہاک اضافے کا اعلان
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے پیش کیے گئے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد ایڈہاک اضافے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں: وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کا بجٹ پیش کردیا،
وزیرمملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے اپنی بجٹ تقریر میں بتایا کہ گریڈ ایک سے 16 تک کے سرکاری اور افواج کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ پر 10 فیصد جب کہ گریڈ 17 سے 20 تک کے ملازمین کو 5 فیصد ایڈہاک ریلیف دیا جائے گا۔
وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ گریڈ 21 اور 22 کے سول ملازمین کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم اور کابینہ کی تنخواہوں میں رضاکارانہ 10 فیصد کٹوتی کا فیصلہ
وزیرمملکت نے اپنی تقریر میں آئندہ سال کے لیے ملک میں کم از کم تنخواہ 17500 روپے مقرر کرنے کی تجویز بھی پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: موبائل فونز کی درآمد پر ویلیو ایڈیشن ٹیکس کے خاتمے کی تجویز

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here