وفاقی حکومت کا ملازمتوں کے زیادہ مواقع پیدا کرنے کیلئے کامیاب جوان پروگرام کا آغاز

528

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نوجوانوں کیلئے ملازمتوں کے زیادہ مواقع پیدا کرنے کیلئے کامیاب جوان پروگرام کا آغاز کیا ہے اس پروگرام کے تحت نیشنل بینک آف پاکستان، بینک آف پنجاب اور بینک آف خیبر نوجوانوں کو روزگار کے کم لاگت کے منصوبے فراہم کرینگے۔
پیر کو جاری ہونے والے اقتصادی سروے کے مطابق ان منصوبوں کیلئے نوجوان کو قرضے دیئے جائیں گے جس سے وہ ملک میں چھوٹے کاروباری ادارے تشکیل دینگے اور اس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔
موجودہ حکومت پہلے ہی دن سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے تاکہ یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل طلباء و طالبات اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here